قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو میں "آئیڈنٹیٹی پاکستان” کے تحت پہلی "ہنر مند” نمائش، پاکستانی ثقافت اور ہنر کی بھرپور نمائندگی

ٹورنٹو (اسٹاف رپورٹر): قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو میں عید میلے کے موقع پر "آئیڈنٹیٹی پاکستان” کے زیرِ اہتمام پہلی "ہنر مند” نمائش کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد پاکستانی ہنر، فنون اور ثقافتی ورثے کو دنیا بھر میں متعارف کروانا تھا۔

ضلع ساؤتھ پولیس کا غیر اخلاقی سرگرمیوں اور فحاشی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 90 سے زائد ملزمان گرفتار

تقریب کا افتتاح قونصل جنرل خلیل احمد باجوہ نے کیا، جنہوں نے بانیانِ نمائش سلماز ریگی اور عدنان حیدر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ،

"آپ کی کارکردگی قابلِ تحسین ہے، ہم مستقبل میں اس سے بھی بڑی اور شاندار نمائشوں کا انعقاد کریں گے۔”

قونصل جنرل نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستانی فنونِ لطیفہ اور دستکاری کے خوبصورت نمونوں کی نمائش قونصلیٹ میں ممکن ہوئی، جو ثقافتی ورثے کو زندہ رکھنے کی ایک اہم کاوش ہے۔

ٹریڈ کمشنر التمش جنجوعہ نے بھی منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس قسم کی نمائشیں پاکستان کی نرم طاقت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

سلماز ریگی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:

"ہم ان ہنر مند افراد کا کام دنیا بھر تک پہنچانا چاہتے ہیں جو خود وہاں نہیں جا سکتے۔ متوسط طبقے سے وابستہ ان کاریگروں کا ہنر — چاہے وہ پُتلی سازی ہو، چمڑے کا کام، مٹی کے برتن یا کپڑوں پر کشیدہ کاری — دنیا کے سامنے لانا ہمارا مقصد ہے۔”

نمائش میں ہاتھ سے بنی ثقافتی اشیاء، مقامی ہنرمندوں کے تیار کردہ ملبوسات، زیورات اور روایتی فنونِ لطیفہ کی اشیاء پیش کی گئیں۔

عید میلے کے موقع پر پاکستانی ثقافت پر مبنی ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے نمائش میں شرکت کی اور اپنے وطن کی یادیں تازہ کیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو میں "آئیڈنٹیٹی پاکستان” کے تحت پہلی "ہنر مند” نمائش، پاکستانی ثقافت اور ہنر کی بھرپور نمائندگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!