اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر آج سماعت ہوگی۔
امریکا نے ایران، افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی
سماعت دو رکنی ڈویژن بینچ کرے گا، جس کی سربراہی اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کریں گے۔ بینچ دوپہر 12 بجے درخواستوں پر کارروائی کا آغاز کرے گا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے اپیل کی گئی تھی کہ درخواستوں کی جلد سماعت مقرر کی جائے، جس پر عدالت نے آج کی تاریخ مقرر کی ہے۔
دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) نے بھی سماعت کے لیے پانچ رکنی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی ہے، جس کی سربراہی سردار مظفر کریں گے۔ ٹیم عدالت میں نیب کا مؤقف پیش کرے گی۔