امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے گلبرگ کے علاقے بلاک 10 میں ماڈل مدینہ پارک کا افتتاح کیا، جو کراچی کا پہلا ایس ڈی جی (Sustainable Development Goals) پارک قرار دیا جا رہا ہے۔
آئندہ بجٹ میں لائیواسٹاک و فشریز کی 4 نئی اسکیمیں تجویز وزیر محمد علی ملکانی کی چیئرمین پی اینڈ ڈی سے ملاقات
افتتاح کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کے بعد منعم ظفر خان نے علامتی شجرکاری کرتے ہوئے ماحول دوست سرگرمی کا آغاز کیا۔ ان کے ہمراہ ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ بھی موجود تھے۔
منعم ظفر خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ماحولیاتی تحفظ اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔
یہ پارک اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جہاں وضو اور بارش کے پانی کو محفوظ کر کے شجرکاری اور پارک کی نگہداشت کے لیے استعمال کیا جائے گا، جسے ماحولیاتی پائیداری کا عملی ماڈل قرار دیا جا رہا ہے۔
پارک کی تعمیر ایس ڈی جی اہداف خصوصاً صاف پانی، ماحولیات کے تحفظ اور پائیدار شہری ترقی سے ہم آہنگ ہے، اور یہ ماڈل دیگر علاقوں کے لیے بھی مثال بن سکتا ہے۔
