وزارت بحری امور نے پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کی زمینوں پر قبضے کے خلاف جامع پلان اور خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پورٹ قاسم اتھارٹی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی زمینوں پر غیر قانونی قبضے کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دونوں پورٹس کی زمین کو غیر قانونی تجاوزات سے محفوظ بنانے کے لیے مشترکہ انسدادِ تجاوزات فورس تشکیل دینے کی تجویز دی گئی، جو مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

کراچی میں زلزلوں کی وجہ پانی کی بورنگ اور صنعتی فضلہ، ماہر ارضیات کا بڑا انکشاف

پورٹ قاسم اتھارٹی نے ایک جامع ماسٹر پلان کے تحت بچی ہوئی زمینوں کی بحالی اور ان کے موثر استعمال کے لیے ڈیجیٹل لینڈ آٹومیشن سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ پیش کیا، جس سے زمین کے انتظام میں شفافیت اور کارکردگی بڑھے گی۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بھی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے اور زمین کی حد بندی کے لیے سروے آف پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

وفاقی وزیر نے دونوں اداروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد کرنے اور تمام بحری اسٹیک ہولڈرز کو قومی بندرگاہی ترقی کے وژن کے مطابق کام کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں جدید، محفوظ اور سرمایہ کاری کے لیے تیار بندرگاہی انفراسٹرکچر کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “وزارت بحری امور نے پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کی زمینوں پر قبضے کے خلاف جامع پلان اور خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!