قومی سلامتی ہمہ جہت تصور ہے صرف سرحدی دفاع نہیں ایڈیشنل آئی جی کراچی کا نیپا میں خطاب

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ڈائریکٹر جنرل نیپا ڈاکٹر سیف الرحمٰن کی دعوت پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA) کراچی میں منعقدہ سیشن "قومی سلامتی کے داخلی و خارجی عوامل” میں شرکت کی۔ اس تقریب میں ماہرین، سینئر افسران اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وفاقی بجٹ 26-2025: بینکنگ، آٹو، منافع و کیش ٹرانزیکشنز پر ٹیکسوں میں اضافے کی تجاویز

اپنے خطاب میں پولیس چیف نے کہا کہ قومی سلامتی کا تصور صرف سرحدوں یا دفاعی پالیسیوں تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک جامع اور ہمہ جہت سوچ ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے، سول سوسائٹی، تعلیمی ادارے اور پالیسی ساز باہمی اشتراک سے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کے حل کے لیے مربوط اور دانشمندانہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

ایڈیشنل آئی جی نے نیپا کی علمی و تحقیقی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے مکالمے قومی سلامتی کے بہتر فہم اور عملی حکمت عملی کے لیے نہایت اہم ہیں۔

WhatsApp Image 2025 06 02 at 3.29.37 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 02 at 3.29.37 PM 2 WhatsApp Image 2025 06 02 at 3.29.38 PM WhatsApp Image 2025 06 02 at 3.29.38 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 02 at 3.29.38 PM 2 WhatsApp Image 2025 06 02 at 3.29.39 PM

70 / 100 SEO Score

One thought on “قومی سلامتی ہمہ جہت تصور ہے صرف سرحدی دفاع نہیں ایڈیشنل آئی جی کراچی کا نیپا میں خطاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!