شاہ لطیف پولیس کی بڑی کارروائی، لوٹ مار میں ملوث ڈکیت گینگ کے 4 کارندے گرفتار

کراچی: شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رینجرز چوکی سورتی کمپنی کے قریب سے خطرناک ڈکیت گینگ کے چار اہم کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان شہر بھر میں مال بردار ٹرکوں، خاص طور پر سریوں اور ادویات لے جانے والی گاڑیوں کو نشانہ بناتے تھے۔

لیاقت آباد ٹاؤن انتظامیہ کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی، غیر قانونی مویشی منڈیوں پر جرمانے عائد

ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ گینگ پورٹ قاسم، بن قاسم، اسٹیل مل روڈ اور نیشنل ہائی وے پر وارداتوں کے بعد قیمتی مال لوٹ کر مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اسحاق عرف ڈون شامل ہے جبکہ دیگر کارندوں کی شناخت سفدر، عبدالمالک اور حبیب اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان وارداتوں کے دوران پولیس کیپ پہن کر خود کو خفیہ اہلکار ظاہر کرتے تھے، اور رینٹ کی گاڑیاں استعمال کرتے ہوئے شہریوں سے اسلحے کے زور پر نقدی اور موبائل فون بھی چھین لیتے تھے۔ ایک متاثرہ شہری نے ملزمان کی شناخت بھی کر لی ہے۔

یہ گینگ پہلے ہی تھانہ سچل کے مقدمہ نمبر 158/2025 میں 27 ٹن لوہے کے ٹرک کی ڈکیتی میں ملوث پایا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار عدد 30 بور پستول بمعہ گولیاں، ایک سفید آلٹو گاڑی، چار موبائل فون، تین پولیس کیپس اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ دیگر ممکنہ وارداتوں کے سراغ بھی لگائے جا سکیں۔

WhatsApp Image 2025 06 01 at 2.18.58 PM WhatsApp Image 2025 06 01 at 2.18.59 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 01 at 2.19.00 PM WhatsApp Image 2025 06 01 at 2.19.00 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 01 at 2.19.13 PM

71 / 100 SEO Score

One thought on “شاہ لطیف پولیس کی بڑی کارروائی، لوٹ مار میں ملوث ڈکیت گینگ کے 4 کارندے گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!