کمشنر کراچی کا ضلع کیماڑی و جنوبی کا دورہ، پولیو مہم پر اطمینان کا اظہار، ورکرز کو خراج تحسین

کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے آج صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ضلع کیماڑی کے اتحاد ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، مہاجر کیمپ اور ضلع جنوبی کے بوٹ بیسن، کینٹ اسٹیشن اور ریڈ زون کا تفصیلی دورہ کیا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی ماہ مئی کی کارکردگی رپورٹ جاری — 400 سے زائد ملزمان گرفتار، جرائم کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ طارق حسین چانڈیو، جاوید نبی کھوسو، KTF کوآرڈی نیٹر یعقوب کھوسو، DHO ڈاکٹر ولی محمد، ڈاکٹر حرا، ڈاکٹر عمر دراز، پولیس افسران اور بلدیاتی نمائندے بھی ہمراہ تھے۔

کمشنر کراچی کو پولیو مہم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بتایا گیا کہ انکاری خاندانوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے، جس میں علمائے کرام اور پولیس کا اہم کردار ہے۔

193 ٹیمیں اور 2400 پولیو ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

کینٹ اسٹیشن پر آنے والی ہر ٹرین پر بچوں کو قطرے پلائے جا رہے ہیں، روزانہ 2 ٹیمیں ٹرینوں میں سفر کرکے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی ہیں۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ:

"مجھے خوشی ہے کہ پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے۔ خواتین ورکرز نے شدید گرمی میں جس جذبے سے کام کیا، میں ان کو حکومت سندھ اور اپنی جانب سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میں اس مہم کو جہاد سمجھتا ہوں، اور مہم کے اختتام پر ورکرز کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔"

انہوں نے ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران کے کردار کو بھی سراہا۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “کمشنر کراچی کا ضلع کیماڑی و جنوبی کا دورہ، پولیو مہم پر اطمینان کا اظہار، ورکرز کو خراج تحسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!