گلشن ایسٹ پولیس کی کارروائی، عادی منشیات فروش انور علی گرفتار

کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ گلشن ڈویژن پولیس نے تھانہ پی آئی بی کالونی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عادی منشیات فروش انور علی ولد محمود خان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی ہے۔

حج 2025 میں اب تک 5 پاکستانی عازمین کا انتقال، وزارت مذہبی امور کی تصدیق

گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس کے خلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں، جن میں گٹکا ماوا ایکٹ اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات شامل ہیں۔

ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل درج ذیل ہے:

  1. مقدمہ نمبر 457/2020، دفعہ 8I، تھانہ پی آئی بی کالونی

  2. مقدمہ نمبر 252/2023، دفعہ 9I3C، تھانہ پی آئی بی کالونی

  3. مقدمہ نمبر 124/2024، دفعہ 9I3B، تھانہ نیو ٹاؤن

  4. مقدمہ نمبر 182/2024، دفعہ 9I3C، تھانہ نیو ٹاؤن

  5. مقدمہ نمبر 344/2024، دفعہ 9I3C، تھانہ پی آئی بی کالونی

پولیس نے مزید کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “گلشن ایسٹ پولیس کی کارروائی، عادی منشیات فروش انور علی گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!