بھارت کی سیاست میں زبردست ہلچل مچ گئی ہے جب بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سبرامنیئن سوامی نے ایک انٹرویو میں حیران کن انکشاف کیا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔
سی ویو اپارٹمنٹ کے باہر برقی تاروں میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پالیا
سوامی نے کہا کہ مودی حکومت کے تحت سچائی سامنے لانا ناممکن ہے اور پاک فضائیہ کی کامیابیوں پر شفاف تحقیقات نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مودی حکومت اس معاملے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، جس سے بھارت کی جنگی حکمت عملی کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ بھارتی فضائیہ کے لیے فرانس کے ساختہ طیارے توقعات پر پورے نہیں اترے جبکہ چینی فضائی طاقت تکنیکی طور پر زیادہ بہتر ثابت ہوئی۔
انٹرویو میں سبرامنیئن سوامی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو اس ناکامی کے ذمہ دار قرار دے کر مستعفی ہونا چاہیے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ اعتراف بھارت کے جنگی بیانیے کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے اور پاک فضائیہ کی فضائی برتری کو ثابت کرتا ہے۔
