ہفتہ وار رپورٹ: ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.81 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد – ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.81 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ بعض اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ بھی دیکھا گیا ہے۔

فریال ٹالپور کی زیر صدارت اجلاس: منشیات، کیمیکل زدہ دودھ، دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق 14 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ 27 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مہنگی ہونے والی اشیاء میں ٹماٹر کی قیمت میں 4.54 فیصد، آلو 2.94 فیصد، انڈے 2.19 فیصد، پیاز 2.17 فیصد مہنگے ہوئے۔ اس کے علاوہ گڑ، دال ماش، دال چنا، کیلے اور سگریٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جو 8.51 فیصد کم ہوئی۔ چینی 0.25 فیصد، خشک دودھ 0.20 فیصد اور ویجیٹیبل گھی (2.5 کلو) 0.17 فیصد سستا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق آٹا، چاول، لہسن، دال مونگ اور ایل پی جی بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ دو سال بعد پہلی بار مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے، جو صارفین کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “ہفتہ وار رپورٹ: ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.81 فیصد کمی ریکارڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!