اسلام آباد: 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے 6 کارکنوں پر فردِ جرم عائد

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چھ کارکنان پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جہاں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔ یاد رہے کہ اس کیس میں پہلے ہی 42 افراد پر فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے۔

انسداد پولیو مہم کمشنر کراچی کا منگھو پیر پہاڑ گنج اور دیگر علاقوں کا دورہ انکاری والدین سے قانونی کارروائی کی ہدایت

عدالت نے سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی۔ یہ مقدمہ تھانہ شمس کالونی میں درج کیا گیا تھا، جو 9 مئی 2023 کے پُرتشدد واقعات سے متعلق ہے۔ اس روز پی ٹی آئی کے بانی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔

مظاہرین نے حساس سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں جی ایچ کیو راولپنڈی کے باہر توڑ پھوڑ، جناح ہاؤس لاہور، ریڈیو پاکستان پشاور سمیت متعدد اہم عمارات کو آگ لگانا شامل ہے۔

One thought on “اسلام آباد: 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے 6 کارکنوں پر فردِ جرم عائد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!