یومِ تکبیر مودی کو دوٹوک پیغام ایس400 اور رافیل راکھ ہو چکے حنیف عباسی

یومِ تکبیر کے موقع پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ایس-400 دفاعی نظام اور رافیل طیاروں کو تباہ کر کے دشمن کی غرور خاک میں ملا دی۔
یومِ تکبیر پر محسنِ پاکستان کو خراجِ تحسین ڈاکٹر دینا خان کا جذباتی خطاب

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے جب پاکستان کو کمزور سمجھا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، تو پاک فضائیہ نے دشمن کو کرارا جواب دے کر ان کی غلط فہمیاں دور کر دیں۔
"ہم نے ان کے فوجی ہیڈکوارٹرز کو تباہ کر دیا، اور یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر ایٹمی قوت ہے،” وزیر ریلوے نے دوٹوک الفاظ میں کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، اور بھارت اب پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت بھی نہیں کر سکتا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “یومِ تکبیر مودی کو دوٹوک پیغام ایس400 اور رافیل راکھ ہو چکے حنیف عباسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!