انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان میں یومِ تکبیر کے موقع پر منعقدہ ایک باوقار تقریب میں محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ان کی قومی خدمات پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
طالبان کمانڈر کا سخت انتباہ پاکستان میں حملے جہاد نہیں ریاستی حکم کے خلاف کارروائی فساد ہے
تقریب میں ان کی صاحبزادی ڈاکٹر دینا خان نے خصوصی شرکت کی اور والد کی قومی خدمات اور ذاتی صفات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا:
"ہم آج جو آزادی اور خودمختاری محسوس کرتے ہیں، وہ میرے والد اور ان کی ٹیم کی بے مثال محنت اور قربانی کا نتیجہ ہے۔”
انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھی انجینئرز انہیں "وقت کا ولی” قرار دیتے تھے، کیونکہ وہ اپنی ذات سے بڑھ کر ملک اور انسانیت کی خدمت کو ترجیح دیتے تھے۔
ڈاکٹر دینا نے یہ بھی کہا:
"میرے والد کو اپنی جان سے زیادہ ملک سے محبت تھی، ان کی پوری زندگی قوم کے لیے وقف تھی۔”
تقریب کا مقصد نوجوان نسل کو اس عظیم قربانی سے آگاہ کرنا تھا جس کے باعث پاکستان ایٹمی طاقت بنا۔
