پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
اس سیریز میں مائیک ہیسن کو ہیڈ کوچ، حنیف ملک کو بیٹنگ کوچ، ایشلے نوفکے کو بالنگ کوچ، اور محمد مسرور کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم منیجر کے فرائض نوید اکرم چیمہ سرانجام دیں گے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز 28 مئی سے ہوگا، دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا یکم جون کو کھیلا جائے گا۔
