وزیراعظم شہباز شریف چار ملکی اہم دورے پر ترکیہ روانہ، علاقائی کشیدگی پر عالمی حمایت کا شکریہ ادا کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف چار ملکی سفارتی دورے کے پہلے مرحلے میں آج ترکیہ روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم 30 مئی تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

“پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے کوچنگ اسٹاف کا اعلان، مائیک ہیسن ہیڈ کوچ مقرر”

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ان ممالک کی قیادت سے دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن اور حالیہ پاک-بھارت کشیدگی جیسے اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم دوست ممالک کی جانب سے حمایت پر ان کا شکریہ ادا کریں گے۔

29 اور 30 مئی کو شہباز شریف تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ اس دورے کو پاکستان کے سفارتی تعلقات کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاک-بھارت کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ حملے میں 26 افراد کی ہلاکت پر بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا جسے پاکستان نے مسترد کرتے ہوئے غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی۔ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہروں پر میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف چار ملکی اہم دورے پر ترکیہ روانہ، علاقائی کشیدگی پر عالمی حمایت کا شکریہ ادا کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!