اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 77 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 1 خاتون سمیت 9 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورکس کو بے نقاب کرتے ہوئے 1 خاتون سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں میں 2 کروڑ 57 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 77.271 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔

پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ہم نہ پہلے جھکے تھے نہ اب جھکیں گے — لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

تعلیمی اداروں کے اطراف کارروائیاں:

پشاور میں الفلاح مارکیٹ کے قریب ایک کارروائی کے دوران 600 ایکسٹسی گولیاں برآمد کی گئیں۔ گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ اس پیش رفت نے تعلیمی اداروں میں نشہ آور اشیاء کی رسائی پر تشویش بڑھا دی ہے۔

دیگر اہم کارروائیاں:

لاہور: اپر مال اسکیم میں واقع کورئیر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے 2 پارسلز سے بیڈشیٹس اور تکیوں میں چھپائی گئی 42 کلوگرام آئس برآمد۔

پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے پیٹ سے 72 کیپسولز (مجموعی وزن 436 گرام) برآمد کیے گئے۔

اسلام آباد: موٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 500 گرام چرس اور 3.6 کلوگرام آئس برآمد، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار۔

حیدرآباد: قاسم آباد کے وڈھو واہ گیٹ پر بس میں سوار ایک مسافر سے 16.8 کلوگرام چرس برآمد۔

لاہور (فیروز والا): جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل سوار 2 افراد کے قبضے سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد۔

ڈیرہ غازی خان: سخی سرور روڈ پر ایک کارروائی کے دوران ملزم سے 2 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

کیچ (بلوچستان): مند روڈ کے قریب ایک غیر آباد علاقے سے اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 8 کلوگرام ہیروئن برآمد۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2025 05 20 at 11.11.43 AM WhatsApp Image 2025 05 20 at 11.11.43 AM 1 WhatsApp Image 2025 05 20 at 11.11.43 AM 2 WhatsApp Image 2025 05 20 at 11.11.44 AM WhatsApp Image 2025 05 20 at 11.11.44 AM 1 WhatsApp Image 2025 05 20 at 11.11.44 AM 2 WhatsApp Image 2025 05 20 at 11.11.45 AM WhatsApp Image 2025 05 20 at 11.11.45 AM 1 WhatsApp Image 2025 05 20 at 11.11.45 AM 3

19 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 77 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 1 خاتون سمیت 9 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!