گورنر سندھ کا سی ایم ایچ حیدرآباد کا دورہ، آپریشن بنیان المرصوص کے زخمی جوان کو خراجِ تحسین

حیدرآباد (نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران "معرکہ حق” میں زخمی ہونے والے پاکستان ایئر فورس کے جوان کی سی ایم ایچ حیدرآباد میں عیادت کی۔ اس موقع پر جی او سی حیدرآباد گیریژن میجر جنرل یحیٰی عثمان بھی گورنر سندھ کے ہمراہ موجود تھے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں کیپٹیو پاور ٹیرف پر اہم اجلاس، صنعتکاروں کو قومی گرڈ پر منتقلی سے متعلق تحفظات

گورنر سندھ نے زخمی سپاہی کی خیریت دریافت کی اور اس کی بہادری، حوصلے اور حب الوطنی کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ:

"ہماری پاک افواج ہماری اصل طاقت ہیں، جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر پوری دنیا میں شجاعت و قربانی کی مثال قائم کی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء اور غازی اس قوم کے اصل محسن ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم ایک خوددار اور مضبوط قوم کے طور پر کھڑے ہیں۔

گورنر سندھ نے پاک افواج کے بلند حوصلے، قربانیوں اور قومی دفاع کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

14 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!