یومِ تشکر ایس ایس پی سینٹرل اور ویسٹ کا افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین قومی پرچم کو سلامی

یومِ تشکر کے موقع پر ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے ہیڈکوارٹر ویسٹ زون میں قومی پرچم کو سلامی پیش کی اور افواجِ پاکستان کی عظیم کامیابیوں اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
یومِ تشکر واٹر کارپوریشن کی جانب سے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین قومی اتحاد کے عزم کی تجدید

آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج کی فتح پر ملک بھر میں یومِ تشکر ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سندھ پولیس، بالخصوص ویسٹ زون، ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ویسٹ پولیس نے پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

تقریب میں پولیس افسران اور اہلکاروں نے "افواجِ پاکستان زندہ باد” اور "پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ علاوہ ازیں، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تمام تھانوں میں قومی پرچم کو سلامی دی گئی اور افواجِ پاکستان و سندھ پولیس کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

پولیس افسران نے عہد کیا کہ عوامی تحفظ اور ملکی سلامتی کے لیے وہ ہر وقت مستعد رہیں گے اور وطن عزیز کے دفاع میں افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

آج ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تمام تھانوں میں قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

One thought on “یومِ تشکر ایس ایس پی سینٹرل اور ویسٹ کا افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین قومی پرچم کو سلامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!