یومِ تشکر واٹر کارپوریشن کی جانب سے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین قومی اتحاد کے عزم کی تجدید

یومِ تشکر کے موقع پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے افسران و ملازمین نے افواجِ پاکستان کو بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
شمالی وزیرستان معرکۂ حق آپریشن بنیان مرصوص کی فتح پر قبائلی مشران کا خصوصی جرگہ پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اور سی او او انجینئر اسداللہ خان نے مسلح افواج کی جرأت، قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو شکست دینا پاک فوج کے نظم و ضبط، قیادت اور شجاعت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

حکام نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں حاصل ہونے والی تاریخی کامیابی کو قوم کے لیے قابلِ فخر قرار دیا اور کہا کہ یومِ تشکر اتحاد، یگانگت اور حب الوطنی کی علامت ہے۔

واٹر کارپوریشن کے حکام نے عہد کیا کہ وہ وطنِ عزیز کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں اور ہر مشکل وقت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے افواجِ پاکستان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، اور پوری قوم کو اپنی فوج پر ناز ہے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “یومِ تشکر واٹر کارپوریشن کی جانب سے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین قومی اتحاد کے عزم کی تجدید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!