شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران اور معززین کی جانب سے "معرکہ حق – آپریشن بنیان مرصوص” میں افواجِ پاکستان کی تاریخی فتح پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
گورنر سندھ کا مزارِ قائد پر حاضری آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر دعا
جرگے میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ، میجر جنرل عادل افتخار نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے آپریشن میں افواجِ پاکستان کا ساتھ دینے پر قبائلی عوام کا شکریہ ادا کیا اور ان کے کردار کو سراہا۔
مہمانِ خصوصی نے کہا کہ پوری قوم نے اتحاد، یکجہتی اور قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ جرگے کے شرکاء نے افواجِ پاکستان کی فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
شرکاء نے دشمن کو متنبہ کیا کہ قبائلی عوام اپنی روایات کے مطابق آئندہ بھی افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
جرگے کے اختتام پر شرکاء نے شمالی وزیرستان بھر میں کامیابی کا جشن منانے اور خصوصی یکجہتی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا۔
