گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری آج مزارِ قائد پہنچے، جہاں انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
یومِ تشکر ہیڈکوارٹر پاکستان کوسٹ گارڈز میں تقریب افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین
اس موقع پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر سیاسی و حکومتی شخصیات بھی گورنر سندھ کے ہمراہ موجود تھیں۔
مزارِ قائد پر ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی کامیابی پر شکرانے کی دعا کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے افواجِ پاکستان کے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔
گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ افواجِ پاکستان نے جرات و بہادری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔