سندھ پولیس کا بڑا اقدام: میڈیکو لیگل اور فارنزک رپورٹس کا نظام مکمل ڈیجیٹائز کر دیا گیا

کراچی: سندھ پولیس نے میڈیکو لیگل، ڈی این اے، فوڈ، کیمیکل اور فارنزک رپورٹس کے اجرا اور ترسیل کے روایتی اور غیر شفاف عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر دیا ہے۔ اب تمام رپورٹس پولیس سرجنز، ایم ایل اوز اور لیبارٹریز کی جانب سے سندھ پولیس کی بنائی گئی ڈیجیٹل ایپلی کیشن پر فوری اپلوڈ کی جا رہی ہیں۔

سوناکشی سنہا کا بھارتی میڈیا پر شدید تنقید، نیوز چینلز کو سرکس اور گندگی قرار دے دیا

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس نظام کا جائزہ لیا گیا، جس میں محکمہ صحت، پولیس سرجنز، فارنزک ماہرین اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ "سیف پروجیکٹ” کے تحت یہ ایپ ایک ماہ قبل متعارف کروائی گئی تھی، جس کے ذریعے صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں، ایم ایل او دفاتر اور فارنزک لیبارٹریوں کو باہم منسلک کر دیا گیا ہے۔

ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے نہ صرف رپورٹنگ کا عمل تیز ہوا ہے بلکہ شفافیت بھی یقینی بنائی گئی ہے۔ اس کے ذریعے تفتیشی افسران اور لیبارٹری عملے کے درمیان براہ راست رابطہ ممکن ہو گیا ہے، جبکہ رپورٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ یا ٹیمپرنگ کے خدشات بھی ختم ہو گئے ہیں۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر سے لے کر فارنزک رپورٹ اور چالان تک کا پورا نظام اب ڈیجیٹائز ہو چکا ہے، جو انصاف کی فوری اور شفاف فراہمی کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

WhatsApp Image 2025 05 09 at 9.33.20 PM WhatsApp Image 2025 05 09 at 9.33.20 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 09 at 9.33.20 PM 2

18 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ پولیس کا بڑا اقدام: میڈیکو لیگل اور فارنزک رپورٹس کا نظام مکمل ڈیجیٹائز کر دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!