کراچی (ویسٹ): ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق تھانہ پیرآباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر میاں والی کالونی میں کی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد یعنی 1025 گرام چرس اور منشیات کی فروخت سے حاصل شدہ رقم برآمد کی گئی۔ گرفتار افراد کی شناخت اکرم خان ولد عالم خان اور عمران ولد اکرم خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
