نئی دہلی: بھارتی میڈیا ایک بار پھر فیک نیوز پھیلانے میں پیش پیش ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے مبینہ حملے اور ایف-16 طیارہ گرانے کے جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں تاکہ شکست خوردہ نریندر مودی کو خوش کیا جا سکے۔
پیرآباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، ایک کلو سے زائد چرس برآمد
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی فضائی حملوں کی خبریں سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔ ان کا مقصد عالمی برادری کو گمراہ کرنا اور بھارت کی جانب سے کی گئی کھلی جارحیت کو جائز ثابت کرنے کی کوشش ہے۔
ذرائع نے واضح کیا کہ بھارت اپنی مسلسل عسکری ناکامیوں اور ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارتی میڈیا اب راجستھان، پٹھان کوٹ اور کشمیر میں خیالی حملے گھڑ کر پاکستان کے خلاف اگلی ممکنہ جارحیت کا جواز تیار کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی ایف-16 طیارہ مار گرانے کی خبر بھی سفید جھوٹ قرار دی گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج دشمن کے ہر ناپاک ارادے کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔