لاہور میں زوردار دھماکے، فضائی حدود معطل، عوام میں خوف، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب

عینی شاہدین کے مطابق آج صبح تقریباً 7 بجے پرانے ایئرپورٹ کی سمت سے تین زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جن کی شدت سے کئی گھروں اور عمارتوں کے شیشے لرز اٹھے۔ مقامی شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ ایک رہائشی نے بتایا کہ "ہم سو رہے تھے کہ اچانک زمین ہلنے جیسی آواز آئی، بچے اور بزرگ سب ڈر گئے۔”
نغمہ اللّٰہ اکبر، تیار ہیں ہم کشیدہ حالات میں قوم کی آواز بن گیا دشمن کے لیے واضح پیغام

پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔

دھماکوں کے فوری بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حفاظتی اقدامات کے تحت لاہور اور سیالکوٹ کی فضائی حدود کو عارضی طور پر دوپہر 12 بجے تک معطل کر دیا۔ بین الاقوامی پروازوں کو بھی متاثر کیا گیا ہے، مدینہ منورہ سے لاہور آنے والی پرواز کو کراچی موڑ دیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب شہری علاقوں پر بزدلانہ حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی افواج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے اور تین رافیل مار گرائے، جبکہ دشمن کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور فوجی چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کو مکمل اختیارات دے دیے گئے کہ وہ وقت، جگہ اور وسائل کا تعین خود کریں اور منہ توڑ جواب دیں۔

9 / 100 SEO Score

One thought on “لاہور میں زوردار دھماکے، فضائی حدود معطل، عوام میں خوف، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!