لانڈھی پولیس کی منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی، 520 گرام چرس برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی کورنگی محمد طارق نواز کی ہدایت پر تھانہ لانڈھی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف ایک اور کامیاب کارروائی کی۔ ایس پی لانڈھی ماجدہ ہالیپوٹو کی نگرانی میں یہ کارروائی کی گئی جس میں منشیات فروش راحیل حسین عرف راجو ولد امتیاز خان کو گرفتار کر لیا گیا۔

نادرن بائی پاس کراچی کی مویشی دوست منڈی میں جانوروں کی رونقیں عروج پر، خریداروں کا رش بڑھنے لگا

پولیس کے مطابق ملزم سے 520 گرام چرس اور منشیات کی فروخت سے حاصل شدہ رقم برآمد کی گئی۔ ملزم کافی عرصے سے روپوش تھا اور عادی جرائم پیشہ تھا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 279/2025 بجرم دفعہ 9(i)3-B انسداد منشیات ترمیمی ایکٹ کے تحت تھانہ لانڈھی میں درج کیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اسے شعبہ تفتیش کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

ایس پی لانڈھی نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور عوام سے درخواست کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “لانڈھی پولیس کی منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی، 520 گرام چرس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!