کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے محمد نگر کے علاقے میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں گٹکا ماوا تیار کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے موقع سے ملزم گل فراز ولد خان باز کو گرفتار کر لیا۔
سی آئی اے کراچی کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں آئس برآمد
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم علاقے میں مختلف مقامات پر گھریلو سطح پر گٹکا ماوا تیار کر کے فروخت کرتا تھا۔ چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 94 کلو چھالیہ، 16 کلو سے زائد تیار شدہ گٹکا ماوا، ایک ڈرم چونا، پیکنگ میٹریل اور دیگر استعمال ہونے والی اشیاء برآمد کی گئیں۔
ملزم کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں مضر صحت اشیاء کی تیاری و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔
