سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹی سیمپلنگ مہم، ملاوٹ شدہ چائے اور دودھ کے نمونوں کی بھرپور کارروائی، مختلف علاقوں سے 110 چائے کی پتی اور 127 دودھ کے نمونے حاصل

کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ شدہ چائے اور دودھ کے خلاف شروع کی گئی سیمپلنگ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی، آصف جان صدیقی نے کہا کہ اس مہم کا مقصد شہر کے چائے خانوں میں چائے کی پتی اور دودھ کی ملاوٹ کا پتہ چلانا ہے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری اشیاء فراہم کی جا سکیں۔

تصویر محل پولیس چوکی کی کامیاب کارروائی، موٹر سائیکل لفٹرز و اسٹریٹ کرمنل ملزمان گرفتار، اسلحہ اور سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد

سندھ فوڈ اتھارٹی نے شہر کے مختلف علاقوں سے 110 چائے کی پتی اور 127 دودھ کے نمونے حاصل کیے ہیں، جن میں سے متعدد نمونوں میں خطرناک ملاوٹ کا انکشاف ہوا۔
آصف جان صدیقی نے بتایا کہ 57 چائے کے نمونوں میں مصنوعی رنگ جبکہ 72 نمونوں میں پولی فینولز (Polyphenols) پائے گئے۔ اس کے علاوہ، 54 دودھ کے نمونوں میں ملاوٹ پائی گئی۔

نمونوں کا معائنہ سندھ فوڈ اتھارٹی اور کراچی یونیورسٹی کی مشترکہ لیبارٹری میں کیا گیا، جس سے مزید خطرناک نتائج سامنے آئے۔

ضلع ساؤتھ سے 43 نمونے حاصل کیے گئے، جن میں 27 چائے کی پتی میں مصنوعی رنگ اور 19 دودھ کے نمونوں میں ملاوٹ پائی گئی۔

کورنگی سے 16 نمونے حاصل کیے گئے، جن میں 6 چائے کے نمونے ملاوٹ شدہ اور 9 دودھ کے نمونے غیر معیاری پائے گئے۔

ویسٹ سے 7 نمونے حاصل کیے گئے، جن میں 3 دودھ کے نمونوں میں ملاوٹ پائی گئی۔

کیماڑی سے 13 نمونے حاصل کیے گئے، جن میں 7 چائے میں رنگ کی ملاوٹ اور 6 دودھ کے نمونے غیر معیاری نکلے۔

ایسٹ سے 16 نمونے حاصل کیے گئے، جن میں 5 چائے کے نمونے رنگ آمیزی شدہ اور 5 دودھ کے نمونے ملاوٹ شدہ پائے گئے۔

ملیر سے 16 نمونے حاصل کیے گئے، جن میں 9 چائے کے نمونے ملاوٹ شدہ اور 10 دودھ کے نمونے ناقص معیار کے نکلے۔

سینٹرل سے 12 نمونے حاصل کیے گئے، جن میں 3 چائے میں رنگ کی ملاوٹ اور 2 دودھ کے نمونوں میں ملاوٹ پائی گئی۔

آصف جان صدیقی نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری اشیاء خور و نوش کی فراہمی پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اور جو افراد ملاوٹ میں ملوث ہوں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹی سیمپلنگ مہم، ملاوٹ شدہ چائے اور دودھ کے نمونوں کی بھرپور کارروائی، مختلف علاقوں سے 110 چائے کی پتی اور 127 دودھ کے نمونے حاصل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!