ناردرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں سنڈے بنا فن ڈے، کھانے کے اسٹالز، قربانی کے جانوروں کی آمد اور تفریح کا ماحول

کراچی: ناردرن بائی پاس مویشی دوست منڈی اس وقت شہر کے منچلوں کے لیے ایک تفریحی مقام بن چکی ہے۔ یہاں ہفتے کے آخر میں بڑی تعداد میں شہریوں نے مویشی منڈی کا رخ کیا اور قربانی کے جانوروں کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء سے بھی محظوظ ہوئے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹی سیمپلنگ مہم، ملاوٹ شدہ چائے اور دودھ کے نمونوں کی بھرپور کارروائی، مختلف علاقوں سے 110 چائے کی پتی اور 127 دودھ کے نمونے حاصل

منڈی میں یکے بعد دیگرے جانوروں سے لدے ٹرک آتے جا رہے ہیں، اور ہزاروں کی تعداد میں گائے، بیل، بچھڑے، بچھیا، اونٹ اور بکرے منڈی میں پہنچ چکے ہیں۔ مختلف بلاکس میں جانوروں کو اتار کر قربانی کے لیے ان کی خرید و فروخت کی تیاریاں جاری ہیں۔

نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں سے جانوروں کی آمد بھی جاری ہے۔ یہاں پر مختلف ناموں سے بلاکس قائم کیے گئے ہیں جیسے وی وی آئی پی، وی آئی پی، پنجاب، سندھ، کے پی کے اور کشمیر۔

سندھ کے شہروں نواب شاہ، کنڈیارو، ہالانی، کنڈھ کوٹ، جیکب آباد، کشمور، قاضی احمد اور خیرپور سے بھی جانوروں کی بڑی تعداد منڈی میں پہنچی ہے۔ پنجاب کے شہروں شیخوپورہ، ملتان، وہاڑی، شیخوان، علی پور، احمد پور شرقیہ سے بھی قربانی کے جانور یہاں پہنچ رہے ہیں۔ بلوچستان کے شہر سبی، لہڑی اور کراچی کے مختلف فارمز سے بھی جانور نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں لائے گئے ہیں۔

مویشی دوست منڈی میں اونٹ اور بکروں کے لیے علیحدہ بلاکس بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ خریداروں کو آسانی ہو۔ اس کے علاوہ، نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں فوڈ اسٹریٹ کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، اور کراچی کے مشہور کھانے اب یہاں بھی دستیاب ہوں گے۔

جاوید نہاری، حنیفیہ کاہنٹر بیف برگر اور بلال بروسٹ سمیت برانڈڈ فوڈ چینز کے اسٹالز بھی بک کرادیے گئے ہیں، جن کی بدولت مویشی منڈی میں آنے والے شہری مزید تفریح اور لذت کا بھرپور لطف اٹھا سکیں گے۔

One thought on “ناردرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں سنڈے بنا فن ڈے، کھانے کے اسٹالز، قربانی کے جانوروں کی آمد اور تفریح کا ماحول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!