انٹرمیڈیٹ امتحانات 5 مئی سے شروع، کراچی بھر میں دفعہ 144 نافذ، سخت سیکیورٹی اقدامات کا اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے تحت سالانہ امتحانات 5 مئی سے شروع ہوں گے، جو 29 مئی تک جاری رہیں گے۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے امتحانات کے پرامن اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے امتحانی مراکز کے اطراف سخت سیکیورٹی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

سرجانی ٹاؤن میں وردی میں ملبوس جعلی پولیس اہلکار گرفتار، دھونس جما کر عوام کو ہراساں کرنے کا انکشاف

کمشنر کراچی نے 5 مئی سے 29 مئی تک شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس دوران امتحانی مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہو گی، جبکہ فوٹو اسٹیٹ مشینوں کی بندش اور موبائل فون کے استعمال پر بھی مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

امتحانات دو شفٹوں میں ہوں گے:

صبح 9:00 بجے سے 12:00 بجے تک

شام 2:00 بجے سے 5:00 بجے تک

حکام کے مطابق امتحانی مراکز کے اطراف امن و امان قائم رکھنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ غیر متعلقہ افراد، اسلحہ، اور موبائل فون کے ساتھ کسی کو بھی امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کمشنر کراچی نے واضح کیا کہ امتحانی مراکز میں صرف امتحانی عملہ اور طلبہ ہی داخل ہو سکیں گے، اور تمام طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحان میں شرکت کے لیے اپنا اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ لازمی ساتھ رکھیں۔

انتظامیہ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ تھانوں کو اختیارات دے دیے گئے ہیں کہ وہ موقع پر فوری کارروائی کریں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فوٹو اسٹیٹ مشینوں کی بندش نقل کی روک تھام کے لیے کی گئی ہے تاکہ امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تعاون کریں تاکہ طلبہ کو پرامن ماحول میں امتحانات دینے کا موقع مل سکے۔

5adbd19e 2355 42c2 928d 5182c6f04b3d

56 / 100 SEO Score

One thought on “انٹرمیڈیٹ امتحانات 5 مئی سے شروع، کراچی بھر میں دفعہ 144 نافذ، سخت سیکیورٹی اقدامات کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!