موچکو چیک پوسٹ پر انسدادِ اسمگلنگ کی بڑی کارروائی، منشیات، موبائل فونز، انڈین گٹکا اور غیر ملکی سگریٹس برآمد

کراچی (نمائندہ خصوصی) حکومت پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی روشنی میں انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات، موبائل فونز، انڈین گٹکا اور غیر ملکی سگریٹس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

انٹرمیڈیٹ امتحانات 5 مئی سے شروع، کراچی بھر میں دفعہ 144 نافذ، سخت سیکیورٹی اقدامات کا اعلان

کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی، جناب معین الدین احمد وانی صاحب کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ بلوچستان سے آنے والی کچھ مسافر بسوں میں ممنوعہ اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اطلاع موصول ہونے پر انہوں نے فوری طور پر موچکو کسٹمز چیک پوسٹ پر چیکنگ کے احکامات جاری کیے۔ اس کارروائی کے دوران خواتین مسافروں کی موجودگی کے پیش نظر اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز محترمہ ہبسمہ جتوئی کو کمانڈ سونپی گئی تاکہ جانچ پڑتال کو شفاف اور محفوظ طریقے سے انجام دیا جا سکے۔

گزشتہ روز موچکو چیک پوسٹ پر تعینات کسٹمز اہلکاروں نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس (رجسٹریشن نمبر LES-522) کو روکا اور مکمل تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ڈرائیور کی سیٹ میں بنائے گئے خفیہ خانے سے 8.5 کلو گرام اعلیٰ معیار کی چرس، واٹر کولر کے نیچے بنے خانے سے 130 اسمگل شدہ موبائل فونز، اضافی وہیل اور ٹول بکس سے 9600 پیکٹ غیر ملکی سگریٹس اور 8200 انڈین گٹکا ساشے برآمد کیے گئے۔

تمام برآمد شدہ اشیاء اور بس کو فوری طور پر تحویل میں لے کر ضبط کر لیا گیا، اور ASO کے گودام منتقل کر دیا گیا ہے۔ ضبط شدہ اشیاء اور بس کی مجموعی مالیت تقریباً 1 کروڑ 76 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

کارروائی کے دوران بس کے ڈرائیور اور بس میں سوار بس کے مالک کو کسٹمز اور نارکوٹکس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق، دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے ان کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، جس سے ممکنہ طور پر اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش ہو سکتا ہے۔

یہ کارروائی انسدادِ اسمگلنگ کے سلسلے میں ایک بڑی کامیابی تصور کی جا رہی ہے، جو حکومت پاکستان کی غیر قانونی تجارت کے خلاف سنجیدگی کا واضح ثبوت ہے۔

WhatsApp Image 2025 05 03 at 4.39.41 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 03 at 4.39.42 PM WhatsApp Image 2025 05 03 at 4.39.42 PM 1

One thought on “موچکو چیک پوسٹ پر انسدادِ اسمگلنگ کی بڑی کارروائی، منشیات، موبائل فونز، انڈین گٹکا اور غیر ملکی سگریٹس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!