فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پاکستان سنی تحریک کا ملین مارچ: محمد شاداب رضا نقشبندی

کراچی: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اہلسنت و جماعت کے اشتراک سے ایک عظیم الشان "فلسطین ملین مارچ” کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ مارچ 4 مئی بروز اتوار کو نورانی چورنگی (نمائش) سے تبت سینٹر تک ہوگا، جس میں تمام مکاتب فکر، شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، علما و مشائخ، تاجر، وکلا، اساتذہ، ڈاکٹرز، انجینئرز اور سول سوسائٹی بھرپور شرکت کرے گی۔

میٹرک بورڈ کراچی میں مرحوم ظہیر ڈپیر اور یاسر حسین کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ اور فلسطین میں بربریت پر خاموشی مجرمانہ غفلت ہے، امت مسلمہ کو متحد ہوکر مظلوموں کا ساتھ دینا ہوگا۔ شاداب رضا کا کہنا تھا کہ قطر، مصر، ترکیہ اور عرب امارات جیسے قریبی ممالک کو جہاد کا اعلان کرکے فلسطینیوں کی عملی مدد کرنی چاہیے، کیونکہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا بھی جہاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور بھارت انسانیت کے بدترین دشمن ہیں جو فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جس کے باعث ظالموں کے حوصلے بلند ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد ہوتا تو اسرائیل جیسی ناجائز ریاست کا وجود باقی نہ رہتا۔

محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ علما کرام کی جانب سے جہاد کا فتویٰ دیا جا چکا ہے، مسلم ممالک پر اب جہاد فرض ہو چکا ہے۔ فلسطینی عوام نہتے ہو کر بھی عظیم قربانیاں دے رہے ہیں، جنہیں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پاکستان سنی تحریک کا ملین مارچ: محمد شاداب رضا نقشبندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!