مودی سرکار کی بوکھلاہٹ: پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے انکشاف پر آئی ایس پی آر کا یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک

اسلام آباد: بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے مؤثر میڈیا بیانیے سے گھبرا کر انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے آفیشل یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 29 اور 30 اپریل کو پاکستانی میڈیا نے پہلگام میں ہونے والے بھارتی فالز فلیگ آپریشن کے حقائق کو بے نقاب کیا، جس کے بعد مودی سرکار نے شدید بوکھلاہٹ کا مظاہرہ کیا۔

فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پاکستان سنی تحریک کا ملین مارچ: محمد شاداب رضا نقشبندی

پاکستانی میڈیا کی مؤثر رپورٹنگ نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کا پردہ چاک کر دیا، حتیٰ کہ بھارتی میڈیا نے بھی تسلیم کیا کہ اس بیانیے کی جنگ میں پاکستان فتح یاب رہا۔ ذرائع کے مطابق مودی حکومت نے یکم مئی کو آئی ایس پی آر کا یوٹیوب چینل اور ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ معطل کر دیا، تاکہ دنیا میں سچ کی رسائی روکی جا سکے۔

دفاعی تجزیہ کاروں نے بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت نے اظہار رائے پر قدغن لگائی ہو، اس سے قبل بھی پاکستان کے کئی ٹی وی چینلز اور معروف شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی جانب سے میڈیا پر قدغن دراصل پاکستان کے سچائی پر مبنی بیانیے کی فتح کا اعتراف ہے۔

پہلگام حملے کے بعد بھارت کی کوشش تھی کہ میڈیا کو قابو میں رکھا جائے، لیکن پاکستانی میڈیا نے حقائق پر مبنی رپورٹنگ سے نہ صرف بھارتی سازش کو بے نقاب کیا بلکہ دنیا کے سامنے سچائی بھی رکھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی ان حرکات سے اس کی جمہوریت اور آزادی اظہار کے دعووں پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

One thought on “مودی سرکار کی بوکھلاہٹ: پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے انکشاف پر آئی ایس پی آر کا یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!