پی ٹی آئی کے روپوش اراکین کو سرنڈر کرنے تک قانونی رکاوٹوں کا سامنا ہوگا”
پی ٹی آئی کے روپوش رہنماؤں کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ کون سی رائے اپنانی ہے، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی گفتگو
اسلام آباد (تشکُّر نیوز 07 جنوری2024ء) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے روپوش اراکین کو سرنڈر کرنے تک قانونی رکاوٹوں کا سامنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے روپوش رہنماؤں کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ کون سی رائے اپنانی ہے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ انٹیلیجنس رپورٹس مختلف ہوتی ہیں، اس بنیاد پر جزا اور سزا کا تعین نہیں کر سکتے، بہت سے لوگ 9 مئی کے واقعات کے بعد روپوش ہیں، جب تک قانون کے سامنے سرنڈرنہیں کریں
ان کی سیاسی سرگرمیوں میں قانونی رکاوٹیں آئیں گی۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں بھی فوجی ٹرائل ہو سکتی ہے
جبکہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی طور پر 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ابھی تک میرے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں کہ اس پر رائے قائم کر سکوں، رائے قائم کرنے سے قبل سمجھتاہوں یہ عدالتی عمل ہے
