کراچی: کسٹمز نے 8 کروڑ روپے مالیت کی گدھوں کی کھالیں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

کراچی میں کسٹمز حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی ایشیا پاکستان پورٹ پر گدھوں کی کھالیں بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

پہلگام حملے کے بعد بھارت کو عالمی حمایت میں ناکامی، نئی دہلی کی جارحانہ حکمت عملی کو سفارتی دھچکا

ڈان نیوز کے مطابق، چمڑے کی مصنوعات کے نام پر چین بھیجی جانے والی 14 ہزار کلوگرام (14 ٹن) وزنی گدھوں کی کھالوں کی مالیت تقریباً 8 کروڑ روپے ہے۔

کسٹمز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کھالیں گرین چینل سے کلئیر ہوکر کنٹینر میں لوڈ ہونے کے بعد بحری جہاز پر منتقل ہونے کے قریب تھیں، تاہم کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم نے آخری لمحے پر مکمل جانچ پڑتال کے بعد ممنوعہ کھالوں کو برآمد کرلیا۔

حکام کے مطابق پاکستان کی برآمدی پالیسی کے تحت گدھوں کی کھال برآمد کرنا سختی سے ممنوع ہے۔ اس قانون کی خلاف ورزی پر برآمدکنندہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور کھالوں کو ضبط کرکے کسٹمز گودام منتقل کردیا گیا ہے۔

کسٹمز حکام نے کہا ہے کہ وہ اسمگلنگ کی ہر کوشش کو روکنے کے لیے سخت چیکنگ کا نظام اپنائے ہوئے ہیں اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: کسٹمز نے 8 کروڑ روپے مالیت کی گدھوں کی کھالیں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!