ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر پاپوش نگر پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گروہ کے دو اہم ملزمان گرفتار

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل جناب ذیشان شفیق صدیقی (PPM، PSP) کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی ہدایات پر پاپوش نگر پولیس نے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ دوران پیٹرولنگ پولیس نے دو انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے۔

پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی، بھارت کی مہم جوئی پر سخت ردعمل ہوگا: اسحاق ڈار، ڈی جی آئی ایس پی آر

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت حنیف ولد علی محمد اور ملزمہ کی شناخت ثناء زوجہ یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کو پاپوش نگر کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم حنیف کے قبضے سے 1105 گرام چرس جبکہ ملزمہ ثناء کے قبضے سے 1100 گرام چرس برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 97/2025 کو دفعہ 9(i)3C نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ کارروائی علاقے میں منشیات کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے مسلسل اقدامات کا حصہ ہے، جس کا مقصد نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے محفوظ رکھنا ہے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے کہا ہے کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا، اور اس قسم کی کارروائیاں مستقبل میں بھی تسلسل سے جاری رکھی جائیں گی۔

58 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!