پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج میں شدید انتشار، سکھ فوجیوں پر اپنی ہی فوج کی فائرنگ، 5 اہلکار ہلاک

بارہمولہ، مقبوضہ کشمیر – بھارتی فوج پہلگام میں ہونے والے متنازعہ فالز فلیگ آپریشن کے بعد شدید داخلی خلفشار اور بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دیتی ہے۔ ذرائع کے مطابق 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول کے قریب واقع جاپالہ برج، بارہمولہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی دو یونٹوں کے درمیان فائرنگ کا اندوہناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مودی سرکار کی بوکھلاہٹ: پہلگام آپریشن فیل ہونے پر ناردرن کمانڈر کو معطل، دہلی طلب، فوجی عدالت میں پیشی کا امکان

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 185 ویں یونٹ نے 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر دورانِ گشت اچانک فائرنگ کر دی۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بھارتی فوج پہلے ہی اندرونی اور بیرونی دباؤ کا شکار ہے، خاص طور پر پہلگام میں آپریشن کی ناکامی اور لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی معزولی کے بعد۔

واقعے کے بعد سکھ رجمنٹ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور فوجی جوانوں میں عدم اعتماد کی فضا بڑھتی جا رہی ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ واقعہ صرف ایک حادثاتی تصادم نہیں بلکہ بھارتی فوج کے اندرونی ڈھانچے میں موجود کمزوریوں اور غیر یقینی کی صورتحال کی غمازی کرتا ہے۔

فوجی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات نہ صرف فوج کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں بلکہ یہ بھارت کی مجموعی دفاعی حکمتِ عملی کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، اور کسی بھی حملے یا فریب کاری کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

حالیہ واقعہ ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کرتا ہے کہ بھارتی فوجی نظام اندرونی انتشار اور ناقص حکمتِ عملی کا شکار ہے، جہاں اپنے ہی اہلکار غیر یقینی اور خوف کی فضا میں ایک دوسرے پر ہتھیار اٹھا رہے ہیں۔

One thought on “پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج میں شدید انتشار، سکھ فوجیوں پر اپنی ہی فوج کی فائرنگ، 5 اہلکار ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!