ضلع وسطی میں بڑی کارروائی: سات افغان باشندے گرفتار، چار گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں

کراچی کے ضلع وسطی میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مؤثر کارروائی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حمیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سات افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد مبینہ طور پر بغیر کسی قانونی اجازت کے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے نام پر کچرا اٹھانے میں مصروف تھے۔

پاکستان ایک ذمہ دار نیوکلیئر ریاست ہے، بھارت کا فالس فلیگ ڈرامہ دنیا کے سامنے بے نقاب: چیئرمین جوانان پاکستان عبداللہ حمید گل

اسسٹنٹ کمشنر حمیر احمد نے بتایا کہ کارروائی کے دوران گرفتار افغان باشندوں کی چار گاڑیاں بھی تحویل میں لی گئیں، جنہیں فوری طور پر حیدری تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ تیموریہ تھانے میں ان افراد کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

حمیر احمد نے مزید انکشاف کیا کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد پر فی کس 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ بسم اللہ خان نامی شخص اس گروہ کا سرغنہ ہے، جس کی تلاش کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی شکایت پر کارروائی کی گئی تھی، کیونکہ ان غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے شہر میں کچرے کی منتقلی اور صفائی ستھرائی کے عمل میں شدید خلل پیدا ہو رہا تھا۔

کارروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے فوکل پرسن توقیر احمد بھی موقع پر موجود تھے، جنہوں نے کارروائی کے تمام مراحل کی نگرانی کی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کسی مشتبہ سرگرمی یا غیر قانونی کچرا اٹھانے والے گروہ کی اطلاع حاصل کریں تو فوری طور پر مقامی حکام کو مطلع کریں تاکہ شہر کو صاف ستھرا اور محفوظ بنایا جا سکے۔

WhatsApp Image 2025 04 28 at 8.46.45 PM

One thought on “ضلع وسطی میں بڑی کارروائی: سات افغان باشندے گرفتار، چار گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!