کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران تین موٹر سائیکل لفٹر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار شدہ ملزمان کے قبضے سے تین چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور ایک غیر قانونی پستول برآمد کیا گیا ہے۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تعلیمی ادارے بھی نشانے پر
تفصیلات کے مطابق:
بلدیہ ڈویژن کارروائی:
اے وی ایل سی بلدیہ ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے نشے کے عادی ملزم دلشاد کو گرفتار کیا۔ ملزم کی نشاندہی پر پیرآباد کے علاقے سے چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر KNS-588 برآمد کرلی گئی۔
نیو کراچی ڈویژن کارروائی:
اے وی ایل سی نیو کراچی ڈویژن نے دوران چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے سرسید ٹاؤن کے علاقے سے چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر KMH-2122 سمیت ملزم سعد کو گرفتار کرلیا۔
کلفٹن ڈویژن کارروائی:
اے وی ایل سی کلفٹن ڈویژن نے ملزم ممتاز کو گرفتار کرتے ہوئے تھانہ ساحل کے علاقے سے چھینی گئی 125 موٹر سائیکل اور ایک غیر قانونی پستول برآمد کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے تاکہ ملزمان کے دیگر جرائم اور ممکنہ گروہ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔
