لیبیا کشتی حادثہ منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے 6 افراد کی میتیں وطن پہنچا دی گئیں

لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے چھ پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچا دی گئی ہیں۔ جاں بحق افراد میں سے تین کا تعلق منڈی بہاؤالدین، دو کا گوجرانوالہ اور ایک کا سیالکوٹ سے بتایا گیا ہے۔
190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ہوگی

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی عبداللہ اور صائمہ نواز بھی شامل ہیں۔ دیگر جاں بحق افراد کی شناخت سید علی حسین، آصف علی، زاہد محمود اور محمد وسیم کے طور پر ہوئی ہے۔

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کی ریجنل ہیڈ سیدہ صبا فاطمہ حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر سید عادل شاہ اور ایئرپورٹ انچارج رشید احمد ڈوگر نے لاہور ایئرپورٹ کے کارگو ڈیپارٹمنٹ پر میتیں وصول کیں اور انہیں لواحقین کے حوالے کیا۔

یہ افسوسناک واقعہ 12 اور 13 اپریل کی درمیانی رات لیبیا کے مشرقی ساحل پر پیش آیا تھا، جہاں کشتی میں سوار متعدد افراد سمندر میں ڈوب گئے تھے۔ پاکستانی حکام نے واقعے کے فوراً بعد متاثرہ خاندانوں کے ساتھ رابطہ قائم کرتے ہوئے میتوں کی واپسی کا عمل مکمل کیا۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “لیبیا کشتی حادثہ منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے 6 افراد کی میتیں وطن پہنچا دی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!