رضویہ پولیس کی کامیاب کارروائی: موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر): ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر رضویہ پولیس کی موٹر سائیکل چوری میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت اہم کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، جس کے دوران موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

میئر کراچی کی سخت ہدایت: جعلی لیز و قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی — فیصل رضوی پر حملے کی کوشش، ایف آئی آر درج

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ایاز ولد فضل حق اور امیر معاویہ ولد پیر بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دورانِ تلاشی، ملزمان کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل (نمبر KCS-2457، میکر: ہنڈا 70cc، رنگ: سیاہ) برآمد ہوئی، جس پر اصل نمبر پلیٹ ہٹا کر جعلی نمبر پلیٹ لگائی گئی تھی تاکہ شناخت چھپائی جا سکے۔

برآمد شدہ موٹر سائیکل تھانہ رضویہ کی حدود سے چوری کی گئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 159/2025، جرم دفعہ 381-A کے تحت درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نشے کے عادی ہیں اور نشے کی لت پوری کرنے کے لیے چوری جیسی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے لائے جا سکیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “رضویہ پولیس کی کامیاب کارروائی: موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!