صدر مملکت آصف علی زرداری کا قومی سلامتی کمیٹی پر اعتماد، بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر سخت ردعمل

کراچی (تشکر نیوز) – صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پوری قوم قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے، اور ان فیصلوں نے عوام کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔ یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات کے دوران کہی۔

سندھ کے مفادات پر سب ایک ہیں، دریائے سندھ سے نئی کینالز کا منصوبہ مؤخر، سعید غنی کا بیان

کراچی میں ہونے والی اس ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے تناظر میں صدر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے کیے گئے ردعمل اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت اور سنجیدہ اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان فیصلوں نے قوم کی امنگوں اور جذبات کی عکاسی کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات ناقابل قبول ہیں اور ان کا کوئی جواز نہیں۔

صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، مگر اپنی خودمختاری اور دفاع کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کا دفاع الحمدللہ ناقابل تسخیر ہے اور پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “صدر مملکت آصف علی زرداری کا قومی سلامتی کمیٹی پر اعتماد، بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر سخت ردعمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!