شاہ لطیف میں پولیس کی خفیہ کارروائی گٹکا ماوا بنانے کا اڈہ بے نقاب دو گرفتار

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا تیار کرنے والے ایک خفیہ اڈے پر چھاپہ مارا اور دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس، بھارت کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان فضل اللہ اور عبدالباسط علاقے میں مختلف مقامات پر گٹکا اور ماوا تیار کر کے فروخت کرتے تھے۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 16 کٹے چھالیہ، بھاری مقدار میں تیار شدہ گٹکا ماوا، تمباکو، کھتہ چونا اور دیگر اشیاء برآمد کی گئیں جو گٹکے کی تیاری میں استعمال ہوتی تھیں۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے زیر استعمال سپلائی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

شاہ لطیف پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو نشہ آور اور مضر صحت اشیاء سے پاک کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی

61 / 100 SEO Score

One thought on “شاہ لطیف میں پولیس کی خفیہ کارروائی گٹکا ماوا بنانے کا اڈہ بے نقاب دو گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!