وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی اجلاس، بھارت کے ناقابل عمل آبی اقدامات اور غیر ذمہ دارانہ رویے پر غور، موثر ردعمل کی تیاری

 وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی داخلی و خارجی صورتحال پر تفصیل سے غور کیا گیا۔
اے وی سی سی، سی آئی اے اور CPLC کی مشترکہ کارروائی، 90 لاکھ تاوان کے لیے اغوا ہونے والا طالبعلم غیور عباس بازیاب، 2 اغواکار گرفتار

اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو عجلت میں معطل کرنے جیسے ناقابل عمل آبی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے ان اقدامات پر اعلیٰ عسکری قیادت کے ساتھ مشاورت کی اور ممکنہ ردعمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی بھارت کے ان اقدامات کا مؤثر اور جامع جواب دینے کے لیے حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا کیونکہ یہ معاہدہ صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان نہیں بلکہ دیگر بین الاقوامی فریقین بھی اس میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا اسی طرح مؤثر جواب دینے کی پوزیشن میں ہے، جیسے کہ ماضی میں بھارتی پائلٹ ابھینندن کے واقعے میں دیا گیا تھا۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی اجلاس، بھارت کے ناقابل عمل آبی اقدامات اور غیر ذمہ دارانہ رویے پر غور، موثر ردعمل کی تیاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!