کراچی (تھینک یو نیوز) – بن قاسم پولیس نے تیزرفتار اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ گاڑی صرف دو گھنٹوں میں برآمد کر لی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم ملزمان نے صفورا سے قائدآباد تک کلٹس گاڑی بک کروائی اور ڈرائیور کو دھوکے سے پورٹ قاسم لے گئے۔
ناردرن بائی پاس مویشی منڈی 2025: قربانی کے جانوروں کی آمد میں تیزی، 2200 سے زائد جانور پہنچ چکے
ذرائع کے مطابق ملزمان نے اسلحے کے زور پر ڈرائیور سے گاڑی چھینی اور موقعے سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بن قاسم پولیس نے تکنیکی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے گاڑی کی تلاش شروع کی۔
پولیس نے گاڑی کا ایزی سٹی کے قریب تعاقب کیا، جہاں ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں عافیت جانی۔ پولیس نے گاڑی نمبر BHE-206 کو تحویل میں لے کر اصل مالک کے حوالے کر دیا۔
متاثرہ شہری نے بروقت اور کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی اور بن قاسم پولیس کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا اور پولیس کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔

