کورنگی گودام چورنگی پر حادثہ، مشتعل افراد نے آئل ٹینکر کو آگ لگا دی، ڈرائیور فرار

کراچی: کورنگی صنعتی ایریا میں واقع گودام چورنگی پر اس وقت شدید کشیدگی پیدا ہو گئی جب ایک آئل ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار شہری کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں افراتفری مچ گئی اور شہری مشتعل ہو گئے۔

چانسلر سرسید یونیورسٹی محمد اکبر علی خان کو مبارکباد، ڈی سی جنوبی کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار

تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو زور دار ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی شہری کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے فوری بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس پر علاقے میں موجود شہری مشتعل ہو گئے اور انہوں نے آئل ٹینکر کو نذر آتش کر دیا۔ آگ نے ٹینکر کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا اور قریبی علاقوں میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیور نے غلط بیانی کی اور جائے وقوعہ سے غائب ہو گیا، جبکہ مشتعل افراد نے ٹینکر کو نذر آتش کرنے کے بعد موقع سے فرار اختیار کر لی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں لیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ واقعے میں ملوث عناصر کو شناخت کر کے کارروائی کی جا سکے۔

One thought on “کورنگی گودام چورنگی پر حادثہ، مشتعل افراد نے آئل ٹینکر کو آگ لگا دی، ڈرائیور فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!