کراچی (خصوصی رپورٹ) محمود مولوی نے کراچی میں آٹا، چپاتی اور نان کی قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کراچی کے عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔
کراچی اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار، 520 گرام آئس برآمد
محمود مولوی نے مزید کہا کہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کمشنر کراچی اور تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ چپاتی اور نان کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کو بہتر بنائیں تاکہ عوام کو اصل قیمت پر نان اور چپاتی فراہم کی جا سکے۔

