کراچی: واٹر کارپوریشن کے سی ای او احمد علی صدیقی کا موسم گرما سے قبل دھابیجی، پپری، ڈملوٹی تنصیبات کا دورہ، پانی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت

(اسٹاف رپورٹر) کراچی: موسم گرما میں پانی کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر واٹر کارپوریشن کے سی ای او احمد علی صدیقی نے شہر کے بڑے پمپنگ اسٹیشنز دھابیجی، پپری اور تاریخی ڈملوٹی کنوؤں کا اہم دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ سی او او انجینئر اسداللہ خان، چیف انجینئرز جمیل انصاری، ظفر پلیجو، سکندر زرداری اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

کراچی: میئر مرتضیٰ وہاب کا ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح، بیوپاریوں اور خریداروں کیلئے سہولیات کی فراہمی کا اعلان

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق، سی ای او نے پمپنگ اسٹیشنز، بلک واٹر ٹرانسمیشن سسٹم اور فلٹر پلانٹس کا جائزہ لیا اور موقع پر افسران کو احکامات جاری کیے کہ شہر بھر میں موسم گرما کے دوران پانی کی مسلسل، منصفانہ اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ تمام مشینری اور پمپس کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے، ان کی بروقت دیکھ بھال کی جائے اور اسکرینز و چینلز کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ پانی کے ضیاع اور چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

سی ای او احمد علی صدیقی نے کہا کہ "ڈملوٹی کنویں کراچی کی تاریخ کا اہم حصہ ہیں، ان کی فعالیت شہر کو صاف پانی کی فراہمی میں مدد دے سکتی ہے، جبکہ پرانے انفراسٹرکچر کی جدید تقاضوں کے مطابق بحالی بھی جاری ہے۔”

انہوں نے زور دیا کہ واٹر کارپوریشن کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور ان کی مشکلات کا بروقت حل نکالنا ہے، کیونکہ عوامی خدمت ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

ترجمان کے مطابق، اعلیٰ حکام کے دوروں کا مقصد پانی کی ترسیل کے نظام کو مزید فعال، شفاف اور مؤثر بنانا ہے، تاکہ موسم گرما کے دوران کسی قسم کی قلت یا کوتاہی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

One thought on “کراچی: واٹر کارپوریشن کے سی ای او احمد علی صدیقی کا موسم گرما سے قبل دھابیجی، پپری، ڈملوٹی تنصیبات کا دورہ، پانی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!