اس بڑے آپریشن کی نگرانی اے ایس پی سٹی عبداللہ افضل، ڈی ایس پی صدر سعد جبار، ڈی ایس پی عاقل فہد ارشاد مغل اور ڈی ایس پی باقرانی میر امداد علی ٹالپر کر رہے ہیں۔ جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری، بکتر بند گاڑیاں اور متعدد پولیس موبائلز علاقے میں داخل ہو چکی ہیں۔
پولیس نے کچے کے علاقوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے تاکہ فرار ہونے والے ملزمان کو روکا جا سکے۔ تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں اور علاقے میں کئی مقامات پر پولیس کیمپ بھی قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ آپریشن میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، لاڑکانہ پولیس عوام دشمن عناصر کے لیے زمین تنگ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور یہ آپریشن آخری ملزم کی گرفتاری تک جاری رہے گا۔ آخری اطلاعات کے مطابق آپریشن تاحال جاری ہے۔

