کراچی بلوچستان سے کراچی کی سرحد پر واقع موچکو چیک پوسٹ پر پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فونز اور ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں۔ کارروائی کی سربراہی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف اور چیک پوسٹ انچارج فخر اقبال نے حساس ادارے کی خفیہ اطلاع پر کی۔
کورنگی پولیس کی بڑی کامیابی سٹی کورٹ سے ہتھکڑی سمیت فرار ملزم دوبارہ گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، اسمگلنگ کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی ریوو (Rivo) گاڑی کو روکا گیا، جس کے خفیہ خانوں سے 618 قیمتی موبائل فونز اور 40 نان پی ٹی اے آئی فون چلانے والی ڈیوائسز برآمد ہوئیں۔ برآمد شدہ فونز میں 109 عدد آئی فون اور 509 عدد اینڈرائیڈ فون شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق موبائل فونز اور ڈیوائسز بلوچستان کے راستے اسمگل کرکے کراچی پہنچائی جا رہی تھیں۔ اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان — نور اللہ ولد غلام محمد اور محمد ہاشم ولد محمد فضل — کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ برآمد شدہ سامان، گاڑی اور گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ اسمگل شدہ مال کی مجموعی مالیت 50 ملین روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
